میکسیکو کا فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ اور ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، تین فوجی ہلاک

اتوار 3 مئی 2015 05:43

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)مغربی جیلسکو ریاست میں مسلح افراد کی میکسیکو کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ اور ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور ایک پولیس اہلکار اور بارہ فوجی زخمی ہوگئے،یہ بات وزارت دفاع نے بتائی۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوگارٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر جو کہ18فوجیوں،وفاقی پولیس افسران اور عملے کے افراد کو لے کر منشیات کارٹل کے خلاف آپریشن کیلئے جارہا تھا،جب کار میں سوار مسلح افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہ حملہ جیلسکو بھر میں پرتشدد دن کے دوران کیاگیا،جب گوادالاجیرا میں متعدد بسوں اور لڑکوں کو نذرآتش کیاگیا جو کہ میکسیکو کا دوسرا بڑا شہر ہے جس میں پولیس افسران اور ایک گینگ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔مسلح افراد کا سیمادو کاشیلا اور ویلابیوریفیکشن کے درمیانی قصبہ میں واقع شاہراہ پر تھے جب انہوں نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ہیلی کاپٹر گیارہ فوجی،پانچ عملہ کے افراد اور دو وفاقی پولیس افسران کو لے کر جارہا تھا۔دو افسران اور دس فوجی زخمی ہوئے ہیں،جنہیں گوادالاجیرا میں فوجی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :