جوڈیشل مجسٹریٹ کا 8سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کی ضمانت منظور ، رہائی کاحکم

اتوار 3 مئی 2015 05:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے 8سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم میاں بیوی امین اورثمینہ کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ 8سالہ بچی رمیزہ پر تشدد نہیں کیاالزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں یہ کسی رشتہ دار نے سازش کی دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ شوہر امین کا تفتیش میں قصور وارپایاگیا ہے کہ جبکہ ثمینہ پر بچی کا تشدد ثابت ہوا ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ جودفعات لگائی گئیں ہیں وہ قابل ضمانت ہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میاں بیوی کیضمانت منظورکرکے رہائی کاحکم جاری کردیا لاہورہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے کے اجلاس پولیس کو صوبے بھر کے اشتہاریوں کو فوری گرفتارکرنے کاحکم دیدیاگیاوی ۔