ملبے میں سے مزید کسی کے زندہ برآمد ہونے کی کوئی امید نہیں، نیپالی وزارت داخلہ ،زلزلے کو ایک ہفتہ ہو گیا ،ملبے تلے بھوکے پیاسے زندہ رہنا ناممکن ہے،لکسمی پرشاد ڈھاکاکال

اتوار 3 مئی 2015 05:41

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) زلزلے سے متاثرہ ملک نیپال کی وزارتِ داخلہ کی ترجمان لکشمی پرشاد ڈھاکال کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید کسی کے زندہ بچ جانے کی کوئی امید باقی نہیں رہ گئی ہے۔ خاتون ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلے کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے اور ملبے تلے بھوکے پیاسے زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ ڈھاکال کے مطابق حکومت اپنے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے روز نیپال کو ایک انتہائی طاقتور زلزلے نے سنگین تباہی سے دوچار کیا تھا۔ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کا نصف سے زائد حصہ کھنڈر بن چکا ہے۔ بیس ملکوں کی امدادی ٹیمیں نیپالی متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس لگائے ہوئے ہیں۔ آج ہفتے کے روز حکام کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 6,624 تک پہنچ گئی ہے۔ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کی پولیس کے سربراہ کمل سِنگھبم کے مطابق زخمیوں کی تعداد چودہ ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :