برونڈی میں پرتشدد مظاہرے،دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک

اتوار 3 مئی 2015 05:42

بوجمبورا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)دارالحکومت برونڈی میں جو کہ موجودہ صدر کی اپنے عہدے پر تیسری مدت کیلئے برقرار رہنے کی کوشش کرنے کی وجہ سے مظاہروں کی لپیٹ میں ہے،گزشتہ روز ایک دستی بم کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات پولیس اور عینی شاہدین نے بتائی ہے۔یہ ہلاکتیں بوجمبورا کے ضلع گمینگی میں کئے گئے حملے میں ہوئیں،پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جنرل اندرے نڈیا مباجی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دو آفیسرز ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ ایک مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ ایک شہری بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جنرل نے کہا کہ چھوٹے وسطی افریقی ملک کی دارالحکومت کے وسط میں اسی طرح کے ایک حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سینئر پولیس آفیسر جنہوں نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی استدعا کی،نے بتایا کہ گیمنگی میں پولیس پر پیدل گشت کرنے کے دوران گرنیڈ حملہ کیا گیا جبکہ گاڑی کو بھی گرنیڈ سے نشانہ بنایا گیا۔مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ گرنیڈ حملے کے بعد خودکار فائرنگ ہوئی۔

اس نے کہا کہ ایک پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو پیروں میں زخم آئے۔کچھ لمحوں بعد،مقامی پولیس چیف جو کہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا کی گاڑی کے نیچے گرنیڈ پھٹ گیا،وہ باہر نکلا لیکن گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔رہائشی کے مطابق،فائرنگ میں ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا اور دوسرے گرنیڈ میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔جائے وقوعہ پر موجود صحافی نے چند سو میٹر کے دوگڑھے اور تازہ خون کے دھبے دیکھے۔

متعلقہ عنوان :