مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی اور عالمی معیار کی سہولتیں دیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب، پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے 40 ممالک کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں جو کہ سپورٹس کے شعبہ میں انقلاب سے کم نہیں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے اہم اجلاس سے عثمان انور کا خطاب

اتوار 3 مئی 2015 05:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے 40 ممالک کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں جو کہ سپورٹس کے شعبہ میں انقلاب سے کم نہیں،مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن رومیل اکرم، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد نواز وڑائچ، ڈائریکٹر سکیورٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کرنل (ر) اعظم خان، ایس پی سکیورٹی کپیٹن لیاقت، ڈی ایس پی سکیورٹی پرویز بٹ، ڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود باجوہ، چیف سکیورٹی آفیسر سپورٹس بورڈ پنجاب کرنل (ر)عاصم ضیاء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد سپورٹس کے شعبہ میں انقلاب سے کم نہیں، غیرملکی ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کریں گے، امن و امان کی صورتحال اب بہت بہتر ہے، فیسٹیول کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی،یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اس سے قبل 2012ء میں 26اور 2014میں 19ممالک کی ٹیمیں سپورٹس فیسٹیول اور پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کرچکی ہیں جو کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی کامیابی ہے،سپورٹس کی اتنی بڑی سرگرمی سے ملک میں تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

اجلاس میں سکیورٹی، ٹریفک پلان، وی آئی پی اور عام پبلک کے داخلے کے معاملات زیر غور آئے۔

متعلقہ عنوان :