عراق، کینیڈین وزیر اعظم اچانک بغداد پہنچ گئے ،بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ملاقات کی

اتوار 3 مئی 2015 05:42

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر ہفتہ کے روز اچانک ایک غیر اعلانیہ دورے پرعراق پہنچ گئے۔ بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری لڑائی میں ان کی حکومت بغداد کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ہارپر اس دورے کے دوران عراق کے کرد آبادی والے علاقے میں بھی گئے۔ اوٹاوا حکومت نے عراق میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے 139 ملین ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی کرنے والے عالمی اتحاد میں کینیڈا بھی شریک ہے۔