نوجوانو ں کو چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 3 مئی 2015 05:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پریس سے خطاب کے دوران نوجوانوں سے ذاتی طو رپر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی زبان سیکھیں کیونکہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ میرا مشورہ بھی ہے ، ہدایت بھی ، نصیحت بھی اور درخواست بھی۔آج سے چند برس بعد نوجوان یادکریں گے کہ ایک وزیراعلیٰ نے انہیں چینی زبان سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عربی زبان سیکھنے کے بعد چینی زبان پر بھی عبور حاصل کرنا ضروری ہے- واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں چین کے عالمی شہرت یافتہ دانشور کنفیوشس کے نام سے انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا تھا

متعلقہ عنوان :