راجر فیڈرر استنبول اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 3 مئی 2015 05:32

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بی این پی پری باس استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں ڈینئل ٹریور کو شکست دی۔