سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کا سائز 85 فیصد تک بڑھانے سے پاکستان تیسرا ملک بن جائے گا ، میڈیا رپورٹس

اتوار 3 مئی 2015 05:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) پاکستان سگریٹ کی ڈبیوں پر صحت کے حوالے سے تصویری وارننگ کا سائز 40 فیصد سے 85 فیصد تک بڑھانے سے پاکستان تیسرا ملک بن جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرافک ہیلتھ وارننگ کے عالمی تقابلی جائزے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ پیکٹس پر تصویری وارننگ کا سائز بڑھانے سے پاکستان بھارت اور تھائی لینڈ کے بعد اس حوالے سے تیسرا ملک بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ اور بھارت کی مثال دی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے بڑا قدم پہلے ہی اٹھا چکے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ کرین سے قبل ماہرین کو ریگولیٹری تجزیہ کرنا ہو گا اس بات کا بھی تجزیہ کرنا ہو گا کہ ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا کے 195 ممالک نے کیوں یہ قدم نہیں اٹھایا ؟ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو سگریٹ کے پیکٹس پر 85 فیصد ہیلتھ وارننگ کے معاملات کا جائزہ لے گی یہ پاکستان میں ریگولیٹری تجزیہ کا جائزہ لے گی ۔

متعلقہ عنوان :