لاہور،یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر دھماکے کرنیو الے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ، اہم رکن گرفتار

اتوار 3 مئی 2015 05:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) یوحنا آباد لاہور میں گرجا گھروں پر دھماکے کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اہم رکن شفیق الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر دھماکے کرنے والے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ہے پولیس کے مطابق نیٹ ورک کا تعلق کالعدم تنظیم کے ذیلی گروپ سے ہے اور گروپ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جبکہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے اہم رکن شفیق الدین کو حساس اداروں اور پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا ہے گرفتار کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :