ریحام خان کا دوبارہ سے صحافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا عندیہ

اتوار 3 مئی 2015 05:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے دوبارہ سے صحافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد نجی ٹی وی چینل پر حالات حاضرہ پر پروگرام کرینگی اور دوبارہ سے اپنی صحافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگی ۔

متعلقہ عنوان :