مریدکے، داماد ادھار رقم واپس مانگنے پر ساس کو گھر بلا کر قتل کر کے فرار ہو گیا

اتوار 3 مئی 2015 05:37

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) داماد نے ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر ساس کو گھر بلا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ فتح پوری کے رہائشی نثار نے اپنی 70سالہ ساس عنائت بی بی سے تین لاکھ روپے کی رقم ادھار لی مگر واپس نہ کی۔ ساس کی طرف سے بار بار رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے پر مبینہ طور پر داماد نے اسے اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :