حکومت اور اسلام آباد کی تاجر برادری دکانیں رات نو بجے تک بند کرنے پر متفق، آئندہ دو روز میں معاملات طے پا جائینگے ، میڈیکل اسٹور ز کو80 فیصد سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ہم تاجروں کے مسائل کو مل کر حل کرنے کیلئے بروقت حاضر ہیں،طارق فضل چوہدری

اتوار 3 مئی 2015 05:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی تاجر برادری میں دکانیں رات نو بجے تک بند کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ، آئندہ دو روز میں معاملات طے پا جائینگے ۔ میڈیکل اسٹور ز کو80 فیصد سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔ اسلام آباد میں ہفتہ کے روز مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے حکمران جماعت کے رہنما رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم تاجروں کے مسائل کو مل کر حل کرنے کیلئے بروقت حاضر ہیں وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر تاجر برادری سے دکانیں رات نو بجے بند کرنے پر معاملات آئندہ دو دنوں میں طے پا جائینگے ہم تاجروں کے تمام معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کرینگے اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما اور تاجر برادری کے نمائندے عبدالرؤف عالم نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا نوٹس لینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں دکانیں رات نو بجے تک بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے مزید دس بجے تک کا ٹائم مانگا ہے اس کے علاوہ شادی ہال دس بجے اور ریسٹورنٹ گیارہ بجے ہی بند ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو میٹرو بس اور دھرنوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے اور ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ جس طرح پنڈی کے تاجروں کے پراپرٹی ٹیکس معاف کئے ہیں اسی طرح اسلام آباد کے تاجروں کو بھی ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سے آئندہ تاجر برادری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنا ہو تو ہمیں آن بورڈ لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :