لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس ،سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے کیسز کے حوالے سے رپورٹ پیش

اتوار 3 مئی 2015 05:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے اہم اجلاس میں سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے کیسز کے حوالیسے ججز کی رپورٹ پیش کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں پنجاب بھر کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے متعلق اجلاس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے 14ججز کے علاوہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، صوبے بھر کے آر پی اوز ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہیں ۔

اجلاس میں ججز نے اہم سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں ریسکیو 15 ، احمدیوں کی عبادت گاہوں پرحملہ سمیت دیگر کیسز کا فیصلہ سنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :