بڑی برتری لینے کے باوجود باؤلرز نے مایوس کیا ، مصباح الحق ،بنگلہ دیش کے اوپنرز نے گیم کا نقشہ بدل دیا ، محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کی ، فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے ، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم ، کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے میچ ڈرا کیا ، پاکستان نے بڑا سکور کیا مگر تمیم اور امر القیس نے ہارے میچ کو ڈرا کروا دیا ، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، مشفق الرحیم

اتوار 3 مئی 2015 05:31

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)مضبوط پوزیشن پر آنے کے باوجود بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر پاکستانی کپتان مصباح الحق باوٴلرز سے مایوس دکھائی دیئے اور کہا کہ بڑی برتری لینے کے بعد باوٴلرزکو بنگلہ دیش کو دباوٴ میں لانا چاہیے تھا بنگلہ دیش کے اوپنرز نے گیم کا سارا نقشہ بدل دیا محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں ہم نے مار کھائی مگر جنید خان اور وہاب ریاض نے نئی گیند سے اچھی باؤلنگ کی تاہم کامیابی نہ لے سکے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں بھی کافی کیچز ڈراپ ہوئے جس کی وجہ سے میچ میں گرفت کمزور ہوئی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی۔دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ ڈرا ہونے پر کافی خوش دکھائی دیئے۔انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال اور امرالقیس کی شراکت نے میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا تین سو رنز کا ہدف بہت زیادہ تھا پلاننگ کے ساتھ کھیلے اورمیچ کو اپنے حق میں کرکے ڈرا کیا ، دوسرے ٹیسٹ میں وکٹ بہتر ہوئی تو جیت کی پوری کوشش کریں گے۔دونوں ٹیموں کیدرمیان دوسرا ٹیسٹ 6 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔