جاپان میں بچوں کو رلانے کا سالانہ مقابلہ

اتوار 3 مئی 2015 05:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر وقت ہنستے مسکراتے رہیں لیکن جاپان میں ہرسال بچوں کو رلانے والا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جہاں والدین بچوں کے زور زور سے رونے کا انتظار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ناکی زومو نامی فیسٹول جو کہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں پچھلے 400 سالوں سے موسم بہار میں منعقد کیا جا تا ہے جہاں والدین بچوں کو پہلوانوں کے سپرد کرکے انکے تیز رونے کا انتظار کرتے ہیں مقابلے میں ایک اکھاڑے کی طرح ریفری بھی موجود ہوتا ہے جو بچوں کے رونے کی شدت کو دیکھتا ہے۔

اس فیسٹول سے متعلق جاپان میں مشہور ہے کہ بچے جتنا روئیں گے وہ اتنا ہی صحت مند ہوں گے جب کہ زیادہ رونے والے بچے شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ فیسٹول میں جیت کا فیصلہ بھی انوکھے انداز میں ہوتا ہے، پہلوان بچوں کو ہوا میں اچھالتے ہیں اورجو بچہ سب سے پہلے اور زور سے روتا ہے وہی اس فیسٹول کا فاتح قرار پاتا ہے

متعلقہ عنوان :