سلامتی کونسل کا مالی میں بڑھتی ہوئی لڑائی فوری روکنے کا مطالبہ، تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

اتوار 3 مئی 2015 05:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز مالی میں بڑھتی ہوئی لڑائی کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ رواں ہفتے از سر نو جنگ کے آغاز سے امن عمل میں رخنہ ڈالنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جارحیت کا فوری خاتمہ کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی اور اب تازہ لڑائی کے تناظر میں آئندہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تیوآریگ باغی گروپ پیر سے شمال میں میلان فورسز اور حکومت فورسز ملیشیاء کے ساتھ لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔مالی حکومت اور مسلح اتحادی گروپ ایک امن معاہدے پر دستخط کر چکا ہے تاہم ایک دوسرا باغی اتحاد جو کہ آزاواد تحریکوں کے کوآرڈینیشن کے نام سے جانا جاتا ہے اس معاہدے پر دستخط سے انکار کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :