عودی تیل کمپنی آرامکو کے عبوری سی ای او کا تقرر

اتوار 3 مئی 2015 05:43

ریاض،سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے اپنے معروف جانشین کی بطور وزیر صحت تقرری کے بعد ایک عبوری صدر اور سی ای او نامزد کردیا۔سعودی آرامکو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امین ناصر کو مزید نوٹس جاری ہونے تک سعودی عربین آئل کمپنی کا نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

یہ تعیناتی بدھ کے روز بڑے پیمانے پر حکومت میں تنظیم نو کے تحت سعودی کابینہ کی ذمہ داری خالد الفالیح کو سونپے جانے کے تناظر میں کی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بورڈ کے چےئرمین کے طور پر آرمکو کے ساتھ رہیں گے،سعودی آرمکو خام پیداوار اور برآمدات کی اصطلاح میں دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔فالیح نے 2009ء سے اس کمپنی اور اسکے 60000ملازمین کی قیادت کی ہے۔ناصر جنہوں نے فرم کے ساتھ30سال گزارے ہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جبکہ2008ء سے وہ اپ سٹریم آپریشنز کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں۔