پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی آپریشن ، اہم کمانڈر سمیت 12 دہشتگرد ہلاک، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں،ڈی جی ٓئی ایس پی آر

بدھ 10 جون 2015 08:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران اہم کمانڈر سمیت 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیشگی اطلاعات پر منگل کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جس سے اہم کمانڈر سمیت بارہ د ہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ٹھکانے قائم کررکھے تھے واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی جس میں پانچ اہم کمانڈرز سمیت انیس دہشتگرد ہلاک مارے گئے جبکہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جس سے سات سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :