اٹلی، تین روز تک لفٹ میں پھنسی راہباوٴں کو بچا لیا گیا

بدھ 10 جون 2015 09:15

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)اٹلی کے دارالحکومت روم میں دو راہباوٴں کو تین دن تک ایک لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد بچا لیا گیا۔ تین دن تک انھوں نے بغیر کچھ کھائے اور پیے گزارہ گیا۔نیوزی لینڈ کی 69 سالہ اور آئرلینڈ کی 58 سالہ راہبہ جمعے کو ماریسٹ کانونٹ میں بجلی کے تعطل کے باعث لفٹ میں پھنس کر رہ گئی تھیں۔اطالوی میڈیا کے مطابق انھوں نے مدد کے لیے پکارا لیکن ہفتہ وار چھٹیاں ہونے باعث عمارت میں کوئی بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو جب ایک صفائی کرنے والے دروازے کی گھنٹی بجائی اور کوئی جواب موصول نہ ہوا تو اس نے پولیس کو بلایا۔اخبار ال میساگیرو کے مطابق پولیس جب عمارت میں داخل ہوئی اور انھوں نے پوچھا کہ کیا کوئی یہاں موجود ہے تو راہباوٴں نے کہا ’ہاں، ہم یہاں ہیں، ایلیویٹر میں۔‘ دونوں خواتین کا بعد میں کہنا تھا کہ جب وہ لفٹ میں پھنسی ہوئی تھیں تو انھوں نے ’بہت زیادہ دعائیں‘ کیں۔انھیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا ڈی ہائیڈیرشن کے باعث طبی معائنہ کیا گیا۔واضح رہے کہ روم میں واقع ماریسٹ سسٹر ہاوٴس دنیا بھر سے مذہبی مشنز کی میزبانی کرتا ہے۔