پاکستانی ٹیم کے سلیکٹر کا سعید اجمل سے اعتماد اٹھ گیا مگر ، انگلش پلیئر معین علی سعید اجمل کے حق میں بول پڑے سعید اجمل کو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے صرف ایک چار روزہ میچ کی ضرورت ہے ،پاکستانی اسپنر نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ کامیابی کی جانب واپس آرہے ہیں، یقین رکھتا ہوں وہ اب بھی دنیا کے بہترین اسپنر ہیں ، میڈیا سے گفتگو،معین علی کی مدد سے سعید کاوٴنٹی کرکٹ کے دوران فارم بحال کرسکتے ، انہوں نے اپنے خفیہ ہتھیار معین سے شیئر کئے ہیں ،ڈائریکٹر ووسٹر شائر

بدھ 10 جون 2015 08:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کا چاہے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل پر سے اعتماد اٹھ گیا ہو تاہم انگلینڈ کے بلے باز معین علی کا کہنا ہے کہ سعید کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے 'صرف ایک چار روزہ میچ' کی ضرورت ہے۔پاکستانی ٹیم کے اسپن بولنگ کے بادشاہ 37 سالہ سعید اجمل بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد ان دنوں اپنی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

۔معین علی نے کہا ہے کہ پاکستانی اسپنر نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ کامیابی کی جانب واپس آرہے ہیں۔ا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ ’سعید اجمل کی واپسی بہت اچھی بات ہے اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کے وہ اب بھی دنیا کے بہترین اسپنر ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے ایکشن میں تبدیلی آئی ہے تاہم کچھ ہی روز میں ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

معین نے کہا کہ سعید کو ’ایک اچھا چار روزہ میچ مل جائے‘ تو ان کی فارم بحال ہوجائے گی۔انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے 27 سالہ کرکٹر جو کہ ا آف اسپن باوٴلنگ بھی کرلیتے ہیں، کا کہنا ہے کہ سعید کی کرکٹ میں واپسی نے ان کو حیران نہیں کیا حالانکہ متعدد حلقوں کا خیال تھا کہ ان کا کریئر ختم ہوچکا ہے۔’ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے ہیں۔

اگر سعید بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں تو میرے لیے یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی کیونکہ انہوں نے نئے ایکشن کو اپنانے کے لئے بہت سخت محنت کی ہے‘۔ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر سٹیو روڈس کا کہنا ہے کہ معین علی کی مدد سے سعید کاوٴنٹی کرکٹ کے دوران فارم بحال کرسکتے ہیں۔سعید ماضی میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے 'خفیہ ہتھیار' معین کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعید اجمل اسپن باوٴلنگ کے حوالے سے اپنے خیالات چھپاتے نہیں ہیں جو کہ معین کے لیے ایک اچھی بات ہی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :