ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہاکی فیڈریشن کو امداد دے سکیں ، شہریار خان ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باعث ہماری حالت پہلی جیسے نہیں رہی ،توقیر ضیاء نے اچھے وقتوں میں ہاکی فیڈریشن کو امداد دی ، ہمیں چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا چاہیے ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

بدھ 10 جون 2015 08:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مزید قرض دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا حالانکہ قومی کھیل سنگین مالی بحران کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ہاکی کے شوقین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مدد کے لیے خط نہیں لکھا ہے لیکن اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن خط لکھتی ہے تو ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مزید امداد دیں کیونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مالی حالت اب پہلے جیسی نہیں ہے ۔

جنرل توقیر ضیاء نے اچھے وقت میں ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد کی تھی میں خود ہاکی کا شوقین ہوں لیکن ہمیں چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہیے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء نے ایک دہائی قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ایک کروڑ روپے قرض دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک وہ رقم واپس نہیں مل سکی ہے ۔ دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا خزانہ بھرا ہوا ہے اور زمبابوے کے کرکٹرز کو پاکستان لانے کیلئے ساڑھے بارہ لاکھ فی کس کی ادائیگی کی گئی