افغانستان میں امریکی ڈورن حملہ، 7 باغی ہلاک

بدھ 10 جون 2015 09:12

ننگر ہار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کم ازکم سات طالبان باغی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان سید حسین نے منگل کے دن بتایا کہ امریکی ڈرون طیارے نے لعل پور ضلع میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جنگجووٴں کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ ننگر ہار صوبہ پاکستانی قبائلی علاقہ جات کے ساتھ ملحق ہے، جہاں سے طالبان افغانستان میں داخل ہو کر حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :