ریان ائیر کی پرواز مسافروں کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر سپین پہنچ گئی،رپورٹ

بدھ 10 جون 2015 09:12

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)ریان ائیر کی پرواز مسافروں کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر سپین پہنچ گئی ۔مقامی اخبار کے مطابق گوادالاخارا ، میڈریڈ کے 39 طلباء اور 4 اساتذہ پر مشتمل گروپ کو ڈبلن کے دورہ سے واپسی پر بورڈنگ کارڈ ہونے کے باوجود ریان ائیر نے جہاز پر چڑھانے سے انکار کر دیا۔ اور مسافروں کو ڈبلن چھوڑ کر سپین پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکول کی جانب سے تعلیماتی دورہ پر گیا یہ، گروہ جب ائر پورٹ پہنچا تو عملہ کی ہڑتال کے باعث ان کے سامان کو سکین کرنا ممکن نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جس پر گروہ نے اپنا سامان جہاز کیاندر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جس پر انہیں اپنے بیگوں میں سے مائع اشیاء کو نکال کر ضائع کرنا پڑا۔ جس پر وقت صرف ہوا۔ جب یہ گروہ بورڈنگ کیلئے پہنچا تو جہاز سامنے موجود ہونے کے باوجود اور بورڈنگ کارڈ پاس موجود ہونے کے باوجود ان بچوں کو جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔ جہازبعد ازاں آدھا گھنٹہ تک ائر پورٹ پر موجود رہا۔ بالآخر، طلباء نے رات ڈبلن میں گذارنے کے بعد اگلی صبح، دو گروہوں میں تقسیم ہو کر میڈریڈ اور الیکانتے کی پروازوں کے ذریعہ سپین پہنچ گیا۔ ابھی تک ایر لائن کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔