حافظ محمد سعید کا نریندر مودی کے بیان کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان،جمعہ کوملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،16جون کو ایوان اقبال میں سیمینار کا انعقادکیاجائے گا، جماعةالدعوة پاکستان
بدھ 10 جون 2015 08:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کے خلاف تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں جمعہ کوملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا ۔ پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل نظریہ پاکستان رابطہ کونسل بھی تشکیل دی جارہی ہے ۔ 16جون کو ایوان اقبال میں ایک بڑے سیمینار کا انعقادکیاجائے گا۔ حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے گا کہ وہ بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور اس مسئلہ کو فی الفور اقوام متحدہ میں لیجایاجائے۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دہشت گردی کے اعتراف کا جواب پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو دینا چاہیے۔
دفاع پاکستان کے مسئلہ پر اختلافات اور سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعةالدعوةکے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ، مولانا ابو الہاشم، محمد یحییٰ مجاہد و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعةالدعووة کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس پر خاموشی اختیار کرنا درست نہیں۔ حکومت، جماعتوں اور عوام سمیت ہر طبقہ کو متحدہونا چاہیے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک حصہ کو الگ کرنے کی خاطر باقاعدہ فوج داخل کرنے کے اعتراف کے بعد بھی دوستانہ تعلقات جیسی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلے ان کے وزیر دفاع اور وزیرخارجہ کے بیانات بھی پاکستان دشمنی پر مشتمل تھے۔ جب پاک چین راہداری کا منصوبہ سامنے آیا تو اسے انڈیا کی جانب سے ناقابل برداشت قرار دیا گیا۔ اسی طرح بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں واجپائی کا ایوارڈ وصول کرتے وقت جو باتیں کیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔بھارتی وزیر اعظم نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی سطح پرقرار دی گئی دہشت گردی کا جرم قبول کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر تلہ سازش سے مشرقی پاکستان میں فوج داخل کرنے تک ہر واقعہ میں بھارت ملوث تھا۔ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کے بیانات بہت کمزور ہیں۔مودی کے دورہ کے دوران جس طرح جنرل اروڑہ کے سامنے پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر پیش کی گئی اور انڈین جرنیل کو فاتح کی حیثیت سے دکھا گیا اس سے ہر محب وطن پاکستانی سخت تکلیف محسوس کر رہا ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے میں ہم نے بھرپور کردار ادا کیا تھااور پاکستان کو دولخت کرنے کی اس تحریک میں وہ بھی شریک تھے‘ یہ باتیں ہر صورت ناقابل برداشت ہیں۔ جماعةالدعوة بھارت سرکار کی اس دہشت گردی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائے گی۔ اس سلسلہ میں ملک بھرکی تمام مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کو ساتھ ملا کر قومی سطح پر اس تحریک کو منظم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 1972ء میں ہم نے بنگلہ دیش نامنظور تحریک چلائی ۔ اس دوران جیلیں کاٹیں اور ماریں بھی کھائیں۔ ہمارا موقف تھا کہ بنگلہ دیش کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ یہ وہاں کی خواہش پر نہیں بلکہ انڈین جارحیت کی بنا پر بنا یا گیا ہے اور اسے قبول کرنے کا مقصد بھارتی جارحیت کو سند جواز فراہم کرنا ہے۔لوک سبھا میں سابق وزیر اعظم اندراگاندھی نے کہا تھا کہ ہم نے مشرقی پاکستان کو خلیج بنگال میں غرق کر دیا ہے۔ اس کا مطلب تھا کہ وہ باقی ماندہ پاکستان کیلئے بھی وہ خطرناک عزائم رکھتا ہے۔بلوچستان میں انڈیا مشرقی پاکستان کی طرح سازشیں کر رہا ہے۔ پاکستان کو میدان جنگ بنایاجارہا ہے۔ بنگلہ دیش بنانے کے اعتراف کا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس حوالہ سے اچھی باتیں کی ہیں لیکن سینٹ اور قومی اسمبلی میں رسمی قراردادیں کافی نہیں ہیں اس مسئلہ کو فوری طور پراقوام متحدہ لیجانا چاہیے۔حافظ محمد سعیدنے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرتا ہے لیکن سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد اس نے خود رکھی ہے جس کا اعتراف اس کے وزیر اعظم نے کیا ہے۔بھارتی جارحیت کی بنیاد پر پاکستان کے کسی حصہ کو الگ کرنا ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آج پھر اسی تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہم نظریہ پاکستان رابطہ کونسل تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت تمام جماعتوں کواکٹھا کیاجائے گا۔اسی طرح جمعہ کو ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے ہر موقع پر پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔وزیر اعظم کو بھی خاموش نہیں رہناچاہیے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل میں تمام جماعتوں کو شامل کریں گے۔بنگلہ دیش میں جن لوگوں نے اپنے آپ کو پاکستانی کہا ان کے حقوق غصب کئے گئے۔ ہم صاف طور پر کہتے ہیں کہ اس مسئلہ پر حکومت کی کوتاہیاں واضح ہیں۔وہ لوگ پاکستانی ہیں اور یہاں رہنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کو ان کے حقوق کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جہاں بھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج داخل کر رکھی ہے ۔ اس کو مشرقی پاکستان پر قیاس نہیں کیاجاسکتا۔ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں پیش کر کے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔وہاں کی ہر جماعت نے ریلیاں نکال کرپاکستانی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلائیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ یہ بات واضح ہے کہ اقوام متحدہ برما اور کشمیرکے مسئلہ پرکوئی واضح اقدام نہیں کرے گی کیونکہ مسلمانوں کیلئے وہ دوہرا معیار رکھتے ہیں لیکن بھارت کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں اس مسئلہ کو ضرور اٹھانا چاہیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 10 جون 2015 کی مزید خبریں
-
ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہاکی فیڈریشن کو امداد دے سکیں ، شہریار خان ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باعث ہماری حالت پہلی جیسے نہیں رہی ،توقیر ضیاء نے اچھے وقتوں میں ہاکی فیڈریشن کو امداد ... مزید
-
پاکستانی ٹیم کے سلیکٹر کا سعید اجمل سے اعتماد اٹھ گیا مگر ، انگلش پلیئر معین علی سعید اجمل کے حق میں بول پڑے سعید اجمل کو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے صرف ایک چار روزہ میچ کی ضرورت ہے ،پاکستانی اسپنر ... مزید
-
پی سی بی نے اسپنر رضا حسن کی پابندی کیخلاف اپیل مسترد کردی، اگر پابندی ختم کرانا چاہتے ہیں تو عالمی ثالث عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ، پی سی بی
-
پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کا بڑا شراکت دار ہے ‘ امن مشن میں اقوام متحدہ کا ساتھ جاری رکھے گا‘ دہشتگردی کیخلاف 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں‘بھارت کے حالیہ بیان انتہائی مایوس کن ہیں‘ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،عمران خان کو بطورگواہ بلانے کا فیصلہ واپس،جماعت اسلامی ،ایم کیوایم،ق لیگ کے گواہ طلب، جوڈیشل کمیشن کی طرف سے رواں ہفتے تحقیقات مکمل کرکے سفارشات بھجوائے جانے کاامکان ہے ،الیکشن ... مزید
-
وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان،خصوصی کمیٹی کی سفارشات منظور، خوردنوش کی اشیاء اقوام متحدہ کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کو دی جائیں گی،اعلامیہ
-
خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانا گڈی گڈے کا کھیل نہیں،چیف الیکشن کمشنر، عمرا ن خا ن دو با رہ الیکشن میں کو نسا تیر ما ر لیں گے ،ری الیکشن کی بات کرنے والوں کا علاج کریں گے،بلدیاتی الیکشن ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے لگ رہا ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل عام انتخابات ہوجائیں گے،عمران خان، گلگت بلتستان انتخابات میں (ن) لیگ پر ایک بار پھر دھاندلی کا الزام، ن لیگ نے گورنر ‘ وزیر ... مزید
-
صوبائی حکومت اے پی سی کے ہر فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کرے گی،پرویز خٹک ، تمام جماعتیں متفق ہوں توپورے صوبے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، اے پی سی میں شرکت ... مزید
-
پاکستان اور تاجکستان کا بجلی منصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل پر اتفاق،دونوں ملکوں نے سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے ، وزارتی کمیشن کے اجلاسوں کے انعقاد ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی ... مزید
-
سینیٹ ، تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، اے این پی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں غریب کش پالیسی پر احتجاج ، ایم کیو ایم کا واک آؤٹ،بجٹ میں غریب کی جیب سے پیسہ نکال کر امیر کی جیب میں ڈال دیا گیا ،اعتزاز ... مزید
-
نیب کااسلم رئیسانی، پیر مظہر الحق، علی مردان کیخلاف تحقیقات شروع کرنیکا فیصلہ،اسلم رئیسانی کیخلاف تین نائب تحصیلداروں کی غیر قانونی بھرتی،پیر مظہر الحق پر اساتذہ کی بھرتیوں میں رشوت لینے، علی ... مزید
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی آپریشن ، اہم کمانڈر سمیت 12 دہشتگرد ہلاک، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں،ڈی جی ٓئی ایس پی آر
-
بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ثابت ہوگیاسقوط ِ ڈھاکہ میں بھارت ملوث تھا؛خورشید شاہ، بھارتی وزیراعظم کا بنگلادیش میں بیان قابل مذمت ہے،بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھی ملوث ... مزید
-
حافظ محمد سعید کا نریندر مودی کے بیان کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان،جمعہ کوملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،16جون کو ایوان اقبال ... مزید
-
گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ ، کشمیر بھارت کا تھا اور رہے گا۔ سرحد پار کشمیر پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے، جتندر سنگھ کی ہرزہ سرائی
-
صوبہ پنجاب میں انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد ،پاکستان بھوٹان کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں اس قسم کا ٹیکس لگایا گیا ، پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر پہلے سے جو ٹیکس لگا ہوا ہے، مزید ٹیکس لگانا نہ صرف ... مزید
-
فیصل آباد سے ملتان جانیوالی نجی کمپنی کی بس کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، بس کچاہ کو ہ کے قریب سے برآمد ہوگئی
-
افسران بجلی کنکشن لگوانے کی آگہی مہم چلائیں ، لائن لاسسز میں کمی بجلی چوروں کا خاتمہ ہوجائیگا، عابد شیر علی، حیسکو حیدرا ٓبادکے دورے کے دوران افسران سے میٹنگ، حیسکو چیف بریفنگ دی،حیسکو چیف ودیگر ... مزید
-
دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل شرائط وجوابط کیلئے سادہ پیپرپردستخط کرکے دینے کوتیارہوں ، پرویزخٹک،خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے ... مزید
-
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے شہبا ز شریف کے پولیس کو عوام دوست بنانے کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا، ٹریفک پولیس چکوال کو پچیس دن میں چالان کی مد میں ایک کروڑ روپے اکٹھے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں
-
سندھ حکومت کا وزیر خزانہ کی جانب سے تجویز کردہ وفاقی بجٹ کیخلاف سخت احتجاج ، چند بجٹ تجاویز واپس لی جائیں کیونکہ وہ سندھ کے مالیات کے لیے نقصان دہ ، صوبائی وصولیوں اور آئندہ سال کے بجٹ کی تیار ی کو ... مزید
-
سمندری طوفان اشوبھا کی صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24گھنٹے نگرانی کر رہا ہے، سلمان شاہ
-
آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی جاری،700سے زائد چالان جرمانے
-
جعفرآباد،سیکورٹی فورسز اور نا معلوم مسلح افراد میں جھڑپیں،اہم کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک ،ایف سی اہلکار زخمی،ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
-
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی رمضان پیکیج کی تیاری مکمل، آٹا، چینی اور گھی سمیت مختلف اشیاء خورد ونوش پر 2سے10روپے تک رعایت دینے کا فیصلہ
-
ن لیگ کے ایم این اے رانا افضل، اہلیہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، رانا افضل پارلیمانی سیکرٹری خزا، ارتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ، ساحل ہسپتال فیصل آباد اور ساحل ... مزید
-
قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ میں”چوہا“گھس آیا، متعدد ارکان اسمبلی سیڑھیوں سے جانے پر مجبور
-
اسد عمر نے وزیراعظم کو خوش خوراکی کا لقب دیدیا،حکومتی اراکین اسمبلی پر سکوت طاری
-
امریکہ ،ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ مالکان کا مسلم خاندان کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر اتفاق،مسلم فیملی نے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے بلندو بالا عمارت میں نماز کی ادائیگی سے روکنے پر ہرجانے کا دعویٰ ... مزید
-
ریان ائیر کی پرواز مسافروں کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر سپین پہنچ گئی،رپورٹ
-
شام میں ہلاکتوں کی تعدا2لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئیں ،ہیومن رائٹس
-
افغانستان میں امریکی ڈورن حملہ، 7 باغی ہلاک
-
سی آئی اے کے سربراہ کا خفیہ دورہ اسرائیل، مجوزہ جوہری ڈیل پر اسرائیلی عسکری اور سول حکام سے تبادلہ خیال
-
فلسطینی بچوں کا قاتل اسرائیل اقوام متحدہ کی فہرست سے باہر
-
یونان نے یورپی یونین کو نئی مالیاتی تجاویز پیش کر دیں،یونان میں بائیں بازو کی حکومت اِس وقت دیوالیے پن کے قریب پہنچ چکی، اصلاحاتی پلان ایتھنز حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا، برسلز میں ہونے والے مذاکرات ... مزید
-
نوعمر، نومسلم جہادی کی فرانسیسی ماں کی طرف سے پیرس حکومت پر مقدمہ،حکومت اس سلسلے میں ذمہ دار نہیں ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ
-
امریکہ،43 سال کی قید تنہائی کے بعد رہائی کا حکم
-
اٹلی، تین روز تک لفٹ میں پھنسی راہباوٴں کو بچا لیا گیا
-
ممبئی ہائی کورٹ نے وکٹورین بگھیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، بھارت میں تقریباً 700 خاندان اپنی گزر اوقات کے لیے ان وکٹورین بگھیوں پر انحصار کرتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.