فیصل آباد سے ملتان جانیوالی نجی کمپنی کی بس کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، بس کچاہ کو ہ کے قریب سے برآمد ہوگئی

بدھ 10 جون 2015 08:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء )فیصل آباد سے ملتان جانیوالی نجی کمپنی کی بس کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، بس کچاہ کو ہ کے قریب سے برآمد ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آر پی او ملتان اور ڈی ایس پی موٹرو ے کے مطابق فیصل آباسے ملتان آنیو الی بس کو اغوا نہیں کیا گیا بس میں خرابی کی وجہ سے ڈرائیو نے بس کوملتان کے قریب کچاہ کو کے علاقہ میں روک لیا تھا ۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بس میں تمام مسافر خیر یت سے ہیں ۔ تاہم خانیوال پولیس نے بس میں موجود مسافروں سے تفتیش کی اور تھوڑی دیر بعد بس کو پولیس موبائل کی حفاظت میں ملتان کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :