سی آئی اے کے سربراہ کا خفیہ دورہ اسرائیل، مجوزہ جوہری ڈیل پر اسرائیلی عسکری اور سول حکام سے تبادلہ خیال

بدھ 10 جون 2015 09:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک خفیہ دورہ اسرائیل کے دوران ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری ڈیل پر اسرائیلی عسکری اور سول حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

معروف اسرائیلی اخبار ہیریٹز نے منگل کے دن دعویٰ کیا کہ اس دورے کے دوران جان برینن نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ تامیر پاردو اور دیگر اعلیٰ خفیہ اہلکاروں کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔

ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے حوالے سے اس اخبار نے مزید بتایا کہ ان ملاقاتوں میں برینن نے ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری ڈیل اور مشرق وسطیٰ میں اس شیعہ ریاست کی ’خطرناک‘ قرار دی جانے والی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :