جعفرآباد،سیکورٹی فورسز اور نا معلوم مسلح افراد میں جھڑپیں،اہم کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک ،ایف سی اہلکار زخمی،ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

بدھ 10 جون 2015 09:01

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)حامد پور میں سیکورٹی فورسز اور نا معلوم مسلح افراد میں جھڑپیں،اہم کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک ،ایک ایف سی اہلکار زخمی،ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد،ہلاک ہونے والے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے سرکاری تنصیبات ،ریلوے ٹریک،گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے علاقے حامد پور میں سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے کارندے علاقے میں بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران نا معلوم مسلحہ افراد اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپ ہوئی ،فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں بی آر اے کا اہم کمانڈر ادو سندرانی،امام بخش اور رحیمو اور ایک نامعلوم دہشت گرد شامل ہے۔جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ایف سی ذرائع نے مزید بتایا کہ چاروں دہشت گرد ڈیرہ بگٹی،سوئی،جعفرآباد اور صحبت پور میں سرکاری تنصیبات ،سیکورٹی فورسز اور ٹرینوں پر حملوں میں ملوث تھے اور علاقے میں دہشت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :