شام میں ہلاکتوں کی تعدا2لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئیں ،ہیومن رائٹس

بدھ 10 جون 2015 09:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)شام میں گزشتہ چار برس سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اس دوران گیارہ ہزار 500 بچے بھی مارے گئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم اس غیر سرکاری ادارے کی طرف سے منگل کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 2011ء سے شروع ہونے والی لڑائی میں سات ہزار 371 خواتین ہیں جبکہ شہری ہلاکتوں کی تعداد 69 ہزار 494 بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :