افسران بجلی کنکشن لگوانے کی آگہی مہم چلائیں ، لائن لاسسز میں کمی بجلی چوروں کا خاتمہ ہوجائیگا، عابد شیر علی، حیسکو حیدرا ٓبادکے دورے کے دوران افسران سے میٹنگ، حیسکو چیف بریفنگ دی،حیسکو چیف ودیگر افسران کی کاوشوں سے لائن لاسسز میں نمایا ں کمی ہوئی ، حیسکو کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس سے واضح ہے کہ حیسکو افسران اور ملازمین ایک ٹیم ہو کر کام کرتے ہیں وزیر مملکت پانی و بجلی کاایس ڈی او قاضی احمد کو محمد جان بگٹی کو بہتر یں کارکردگی پر شاباس دی اور بونس دینے کا اعلان

بدھ 10 جون 2015 08:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء) حیسکو ترجمان کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے حیسکو حیدرا ٓبادکے دورے کے دوران حیدرآباد میں حیسکو افسران سے میٹنگ کی ۔ حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے انہیں حیسکو کی کارکردگی کے باری میں تفصیلی بریفنگ دی ۔جس کے بعدوزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے گذشتہ سال سے حیسکو میں بہتری لانے پر حیسکو چیف ودیگر افسران کی کاوشوں سراہتے ہوئے کہا کہ لائن لاسسز میں کمی نمایا ں ہوئی ہے جس سے حیسکو کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس سے واضح ہے کہ حیسکو افسران اور ملازمین ایک ٹیم ہو کر کام کرتے ہیں۔

ایس ڈی او قاضی احمد کو محمد جان بگٹی کو بہتر یں کارکردگی پر شاباس دی اور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ، اور ایس ڈی او نوری آباد قادر پٹھاں کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے ہائی لاسز 11 کے وی فیڈروں کے سپرنٹینڈنگ انجیئر، ایکسئین اور ایس ڈی او زسے بات چیت کی ، افسران کو ہدایات دیں کہ تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے ، اس کے علاوہ ان علاقوں میں گھر گھر جاکر وزٹ کیا جائے اور عوام کو قانونی طریقے سے بجلی کنکشن لگوانے کی آگہی مہم چلائیں ، جس سے لائن لاسسز میں کمی نمایاں ہوگی اور بجلی چوروں کا خاتمہ ہوجائیگا ، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر 21 ملازمین کو معطل کردیا جس میں ایس ڈی او طاہر حبیب عابد ،لائن سپرنٹنڈنٹ شکیل،راشد سیال ،بی ڈی حبیب، میٹر ریڈر محمد یوسف ، میٹر ریڈر مناف نظامانی،لائن مین مہتاب چانڈیو، اسسٹنٹ لائن زاہد، ایم ایس ون سرور عباسی،ایم ایس ٹو منظور بھٹو، لائن مین اشرف بلوچ ،میٹر ریڈر غلام حسین، میٹر ریڈر سلیم شہزاد ، میٹر ریڈر تاج محمد، ایم ایس آفتاب گدی، اسسٹنٹ لائن میں عمران،ایل ایس اصغر علی،ایل ڈی سی خیزر،ایل ایم ٹو محسن شیرازی،ایم ایس محمد اسلم دیسوالی،شامل ہیں۔

انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ واجبات کی 100فیصد وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیسوں میں بجلی دیتے ہیں جو پیسے دیگا اس کے بجلی کنکشن کے علاوہ تمام نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کیئے جائیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حیسکو کے سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے پوری محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔

اس کے علاووزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے بھٹائی نگر تھانے پر اپنا احتجاج رکارڈ کرایا اس موقع پر انہوں نے کہاایک گدھے کی ہلاکت پر ہمارے 06ملازمین پر دفعہ 34اور 429کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے بھٹائی نگر تھانے خد پہنچے اور سند پولیس اور سندھ حکومت کو سختی سے اس FIRدرج کرنے پر کہ کہ حیسکو نے 6000سے زائد بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرائے ہیں لیکن افسوس کہ اب تک صرفFIR28درج ہوئی ہیں جبکہ 01گدھے کے مرنے پر ہمارے ملازمین پر FIRدرج کی جاتی ہے جس پر یہاں کے مقامیMPAمنسٹر کا بھی عمل دخل ہے حیسکو چیف اور ان کی ٹیم کو ان علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے روکا تھا کہ،ا نہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولس کے اس عمل پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے اور اگر ہمارے کسی بھی ملازم کو گرفتار کیا گیا تو میں خد بھی ان کے ساتھ گرفتار ی دونگا اس احتجاج کے دوران حیسکو چیف ایگزیکٹو محمد سلیم جاٹ کے علاوہ تمام تمام افسران اور حیسکو ملازمین موجود تھے اور حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر حنیف صدیقی بھی موجود تھے اس موقع وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے میڈیا سے بات چیف کرتے ہوئے کہا کہ ہم روشن پاکستان کے مشن پر کام کرتے ہوئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے بڑے پیمانے پر کاورئیاں کررہیے ہیں اور یہ کاروئیاں بلاتفریق جاری ہیں جس میں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ بجلی چوروں کا 100o%فیصد خاتمہ کریں۔

اس موقع پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے یقین دلایا کہ ہم مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، ملازمین ہماری فوج ہیں، وزیر مملکت کے احکامات پر بجلی چوروں کا خاتمہ کریں گے اور واجبات کی 100 فیصدوصولی کا ہدف حاصل کریں گے انہوں نے مزید بتا یا کہ اس وقت حیسکو کیسرکاری اور نجی صارفین پر 56ارب 22کروڑ68لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں کے 700 بجلی کنکشنوں کے نادہندگان پر 1936.4 ملین ، صوبائی اداروں کے 6899 نادہندگان کے بجلی کنکشنوں پر 32404.1 ملین کے واجبات ہیں جبکہ نجی نادہندگان صارفین میں گھریلو صارفین کے358000بجلی کنکشن پر 17 ارب 71 کروڑ روپے ، کمرشل کے 49144 نادہندہ صارفین پر ایک ارب 88 کروڑ 86 لاکھ روپے ، انڈسٹریل کے 1917 نادہندہ بجلی صارفین پر 8 کروڑ 13 لاکھ 57 ہزار روپے اور نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کے 2000 بجلی کنکشن پر 71کروڑ 81 لاکھ روپے کے واجبات ہیں ، جس کی وصولی کیلئے حیسکو کی 54خصوصی ٹیمیں FIAکی مدد سے پورے حیسکو ریجن میں واجبات کی 100%فیصد وصولی اور بجلی چوروں کا 100%فیصد خاتمہ کیلئے کاروائیاں کررہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :