دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل شرائط وجوابط کیلئے سادہ پیپرپردستخط کرکے دینے کوتیارہوں ، پرویزخٹک،خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کولکھیں گے ،ہم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیارہیں

بدھ 10 جون 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل شرائط وجوابط کے لئے سادہ پیپرپردستخط کرکے دینے کوتیارہوں ،اپوزیشن شرائط وضوابط خودلکھ لے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کولکھیں گے ،ہم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرناہرکسی کاحق ہے ،احتجاج کونہیں روکیں گے ،تاہم میں سفیدپیپرپراپوزیشن کودستخط کرکے دینے کوتیارہوں وہ کمیشن کیلئے شرائط وضوابط خودلکھ لیں ہم ان کے مطابق تحقیقات کرائیں گے