امریکہ ،ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ مالکان کا مسلم خاندان کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر اتفاق،مسلم فیملی نے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے بلندو بالا عمارت میں نماز کی ادائیگی سے روکنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا

بدھ 10 جون 2015 09:12

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء) امریکہ میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے مالکان مسلمان فیملی کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر متفق ہو گئے۔ مسلمان فیملی نے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے بلندو بالا عمارت میں نماز کی ادائیگی سے روکنے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپور ٹ کے مطابق فہد اور آمنہ ترمزی نے اپنے قانونی دعوے میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے دو بچوں نے رات کے 11بجے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے 86 ویں فلور پر ایک پرسکون جگہ پر نماز کی ادائیگی شروع کی تھی کہ سیکورٹی گارڈز نے اس میں برے طریقے سے مداخلت کی۔

مسلمان جوڑے نے پچھلے سال مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں اپنے نقصانات کیلئے 5 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا تھا۔ فہد نے بتایا کہ اگرچہ آمنہ نے بغیر کسی ہچکچاہت کے تفصیلی نماز ادا کی اور ایک گارڈ نے میرے ساتھ جھگڑا کیا اور مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں اس جگہ نماز ادا نہیں کر سکتا۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرا گارڈ وہاں پہنچا اور ہمیں بتایا کہ وہ یہاں سے دفع ہو جائیں اور زبردستی ہمیں وہاں سے نکال کر نیچے لابی سے عمارت سے باہر دھکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :