قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ میں”چوہا“گھس آیا، متعدد ارکان اسمبلی سیڑھیوں سے جانے پر مجبور

بدھ 10 جون 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ میں”چوہا“گھس آیا،لفٹ آپریٹر کی جانب سے چوہے کو بھگانے کے باوجود اسمبلی راہداری میں بلا خوف وخطر دوڑتے ہوئے متعدد ارکان اسمبلی کو لفٹ کی بجائے سیڑھیوں سے جانے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تیسرے فلور پر ایم این ایز اور سینیٹرز کی لفٹ میں بھیگا ہوا چوہا گھس گیا،لفٹ آپریٹر نے چوہے کو لفٹ سے نکال کر کارپٹ سیڑھی کا راستہ دکھاتے ہوئے اس آزادی کی راہوں پر دوڑا دیا،آزاد چوہے کے گھومنے سے متعدد ارکان اسمبلی لفٹ کی بجائے سیڑھیوں سے اترنے پر مجبور ہوگئے

متعلقہ عنوان :