آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی جاری،700سے زائد چالان جرمانے

بدھ 10 جون 2015 09:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے عوام کی اپیل پرفیصلہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی سوار کرنے والی خواتین اور بچے ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور ٹریفک پولیس کواس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو دن بھر میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کارروائی کرتی رہی تھی اور ٹریفک پولیس کے ذرائع کے مطابق 700سے زائد چالان بھی کیے گئے ہیں ۔منگل کو ڈیڈلائن ختم ہونے پر ٹریفک پولیس نے جرمانے بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :