یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی رمضان پیکیج کی تیاری مکمل، آٹا، چینی اور گھی سمیت مختلف اشیاء خورد ونوش پر 2سے10روپے تک رعایت دینے کا فیصلہ

بدھ 10 جون 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کی تیاری مکمل کر لی ہے، آٹے چینی اور گھی سمیت مختلف اشیاء خورد ونوش پر 2سے10روپے تک رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کیلئے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور رمضان پیکیج کا اعلان وفاقی وزیر انڈسٹریز پریس کانفرنس میں کریں گے ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج میں آٹا چینی چاول دالیں شربت مصالحے بیسن کھجور گھی اور تیل سمیت روزمرہ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں 2روپے سے لیکر 10روپے تک کمی کی جائے گی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز میں اس وقت چینی مارکیٹ سے دو روپے سستی ہے جبکہ اس پر مذید سبسڈی بھی دی جائے گی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو شوگر ملوں سے براہ راست چینی خریدنے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹور کو چینی کی خرید اور فروخت میں خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے ۔