امریکہ،43 سال کی قید تنہائی کے بعد رہائی کا حکم

بدھ 10 جون 2015 09:14

لوزیانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)امریکہ کی ریاست لوزیانا میں ایک جج نے ایک شخص کو 40 سال سے زیادہ عرصے تک قید تنہائی میں رکھے جانے کے بعد رہائی کا حکم دیا ہے۔جج جیمز بریڈی نے استغاثہ پر 63 سالہ البرٹ وڈفوکس کو تیسری بار عدالت میں مقدمہ چلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔انھیں جیل میں ایک فساد برپا ہونے کے بعد 18 اپریل سنہ 1972 سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اس فساد میں ایک گارڈ کی موت ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

وڈفوکس پر گارڈ کی موت کے سلسلے میں دو بار مقدمہ چلایا جا چکا ہے لیکن بعد میں ان دونوں مقدموں کے فیصلوں کو ختم کر دیا گیا۔ البرٹ وڈفوکس اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔پیر کو جج بریڈی نے وڈفوکس کی غیر مشروط رہائی کا حکم جاری کیا اور تیسری بار مقدمہ قائم کرنے پر یہ کہتے ہوئے پابندی لگا دی ہے کہ یہ انصاف نہیں۔لیکن لوزیانا اٹارنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ استغاثہ اس بات کے لیے اپیل کرے گا تاکہ ’یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جیل میں قتل کے الزام میں اس شخص کو جیل میں ہی رکھا جائے اور یہ کہ وہ پوری طرح قصوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :