چائنا نیشنل پٹرولیم کو آپریشن اور جیبل علی فری زون (جافزہ) مابین معاہدے پر دستخط

منگل 11 اپریل 2017 23:05

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) چائنا نیشنل پٹرولیم کو آپریشن اور جیبل علی فری زون (جافزہ) نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سی این پی سی کا ریجنل ہیڈ کوارٹر دبئی میں قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو گروپ چیئرمین اینڈ سی ای او پورٹس، کسٹم اینڈ فری زون کارپوریشن سلطان احمد بن سلیمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقائی ہیڈ کوارٹرز 55 ہزار اسکوائر میٹرز پر محیط ہوگا۔

یہ ہیڈ کوارٹرز علاقے میں توانائی کے شعبہ میں اہم ترین فریق ہوگا۔ جفازہ علاقے میں تیل ، گیس اور پیٹروکیمیکل حب کی پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے۔ چینی پٹرولیم کونسل کے سربراہ زوجن فنگ نے کہا ہے کہ ہم اپنی 16رجسٹرڈ کمپنیز کے ساتھ کاروباری معاملات کو بہتر بنانے کیلئے دبئی میں ہیڈ کوارٹر قائم کرنا چاہتے ہیں۔