پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 11 اپریل 2017 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کو آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ملکی قوانین کے مطابق انہیں سزا بھی دی جائے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کا فیصلہ ملکی قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔ پانامہ پیپرز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت حقائق اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ دے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدی نے کہا کہ ایک سمجھدار شخص کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی بے بنیاد باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیئے۔