سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کوامداد مہیا کرنے کا اعلان

منگل 11 اپریل 2017 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع قصبے خان شیخون میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے اس حکم پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے خان شیخون کے مکینوں کے لیے ہنگامی امداد کی مہم شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سمرالجیتیلی نے بتایا ہے کہ یہ مہم شام کو سعودی عرب کی جانب سے پہلے سے مہیا کی جانے والی امداد کی توسیع ہے۔ خان شیخون کے مکینوں کے لیے خوراک کے علاوہ دوسرا امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اس مہم سے 52 سو سے زیادہ خاندان مستفید ہورہے ہیں۔خوراک کی ہر باسکٹ میں قریباً 75 کلوگرام راشن ہے اور یہ 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان کی ایک ماہ کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :