حکومت کی پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم بھی گرانے کی تیاری

واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دیدی

منگل 11 اپریل 2017 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) حکومت نے پٹرول کے بعدعوام پر بجلی بم بھی گرانے کی تیاری کرلی ہے واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھ کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال2017-18 کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ مالی سال 2017-18 کے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جب کہ خیبر پختوانخواہ کو 25 ارب 74 کروڑ اور پنجاب کو 9 ارب 52 کروڑ سے زائد ادا کرنے کی تجویز ہے واضح رہے علامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود تیل کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے فی یونٹ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی قیمتوں کو اسطرح بڑھاتے رہا گیا اور لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی ہو گئی تو ایک عام انسان کا بل جمع کرانا ممکن نہ ہو گا ۔

عباس شاہد

متعلقہ عنوان :