شمالی کوریامشکلات پیداکررہاہے، ڈونلڈ ٹرمپ

چین معاملے پر ہماری مدد کرے اگر نہیں کرتا تو ہم خود معاملہ حل کرلیں گے ، امریکی صدر

منگل 11 اپریل 2017 23:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریامشکلات پیداکررہاہے،چین شمالی کوریاکے معاملے میں ہماری مددکرے توبہت اچھاہوگا، اگر چین مدد نہیں کرتا تو معاملہ خود حل کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز شمالی کوریاکے معاملے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ چین شمالی کوریاکے معاملے میں ہماری مددکرے توبہت اچھاہوگا، شمالی کوریا ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچین مدد نہیں کریگاتوہم خودشمالی کوریاکیمسئلے کوحل کرلیں گے ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکی اشتعال انگیزی کی صورت میں نیوکلیئرحملے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :