ہنان میں مشروب ساز ادارہ کوکاکولا اپنا سب سے بڑا پلانٹ لگائے گا ‘ یہ مشروب ساز ادارہ 9 مختلف اقسام کی پیداوار کرے گا ،اس میں 4 پانی سے متعلقہ پیداوار ‘ 4 شراب کے مشروبات اور ایک جوش مشروب تیار کرے گا

منگل 11 اپریل 2017 20:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)چین کے صوبے ہونان میں مشروب ساز ادارہ کوکاکولا اپنا سب سے بڑا پلانٹ لگائے گا ‘ یہ مشروب ساز ادارہ 9 مختلف اقسام کی پیداوار کرے گا جس میں 4 پانی سے متعلقہ پیداوار ‘ 4 شراب کے مشروبات اور ایک جوش مشروب تیار کرے گا‘ 4 مشروبات کی پیداوار گزشتہ روز شروع کی جا چکی ہے دیگر 5 کی پیداوار 2020ء تک شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ہونان میں یہ پلانٹ پانی سے متعلقہ 4مشروبات کی پیداوار شروع کر چکا ہے اور اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک بلین لیٹرز مشروب کی تیاری ہے۔ کوکا کولا نے ا س پلانٹ کی تعمیر پر 320 ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ادارہ کا 2015 سے 2017ء کے درمیان چین میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تھا۔ چائنہ مشروبات کے حوالے سے تیسری بڑی مارکیٹ ہے۔ اس موقع پر کوکا کولا کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین مختار کینٹ نے کہا کہ ہم پوری صلاحیت رکھتے ہیں کہ مارکیٹ میں اپنی پیداوار کو بڑھا سکیں ہم اپنے صارفین کو بہتر خدمات مہیا کریں گے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :