لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ سے ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کر لیا

منگل 11 اپریل 2017 23:23

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ سے ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر غلام حبیب کے سامان کو چیک کیا گیا تو اس سے کروڑوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف نے ملزم کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بنتی ہی-

متعلقہ عنوان :