شام میں بشارالاسد پرالزام لگانے کیلئے مزیدکیمیائی حملوں کامنصوبہ بن رہا ہے،روسی صدر

منگل 11 اپریل 2017 23:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) روس کے صدر بلادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں صدربشارالاسد پرالزام لگانے کیلیے مزیدکیمیائی حملوں کامنصوبہ ہے،ایک بارپھرایسے حملے کرکے شامی حکومت کوملوث کرنیکی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے بیان میں روسی صدر بلادی میر پیوٹن نے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے شام کی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کیے گئے ہیں ، ایک بارپھرایسے حملے کرکے شامی حکومت کوملوث کرنیکی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ممکنہ اشتعال انگیزحملوں کی اطلاعات ہیں،دمشق سمیت شام کے دوسرے حصوں میں ایسے حملوں کی تیاری کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :