جمیل احمد کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا

منگل 11 اپریل 2017 23:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) جمیل احمد کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔ منگل کو مرکزی بینک سے یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نی11 اپریل 2017ء سے اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے جمیل احمد کو تین سال کی مدت کے لئے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر تعینات کر دیا ہے۔

ایک تجربہ کار سینٹرل بینکر کی حیثیت سے جمیل احمد کا شاندار کیریئر26 برسوں پر محیط ہے اور وہ اسٹیٹ بینک اور سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ایس اے ایم ای) میں سینئر عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک میں بطور ڈپٹی گورنر تعیناتی سے قبل وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ سپر ویژن گروپ اور مالی استحکام کے طور پر کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وہ آپریشنز، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز، ترقیاتی مالیات اور فنانشیل ریسورس مینجمنٹ کے گروپ ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جمیل احمد اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی اور بعض انتظامی کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ وہ دو بین الاقوامی کمیٹیوں میں بھی اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کرتے ہیں جن میں مالی استحکام بورڈ (ایف ایس بی) کی کرسپانڈنٹ بینکاری اشتراک گروپ اور بازل کمیٹی برائے بینکاری نگرانی (بی سی بی ایس) کی ٹاسک فورس برائے اثاثوں کا دانشمندانہ انتظام شامل ہیں۔ جمیل احمد نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا اور وہ انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاونٹنٹس آف پاکستان (ایف سی ایم ای) کے فیلو رکن، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے ایسوسی ایٹ ممبر اور انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹریز آف پاکستان (ایف سی آئی ایس) کے فیلو رکن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :