سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کردی

منگل 11 اپریل 2017 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے،سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں مزید 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوئی،جس میں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے آئی جی تقرری کے حوالے سے مزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :