سعودی شخص نے اپنی انڈونیشیا کی بیوی کو طلاق مانگنے کی سزا کے طورپر آگ لگادی

منگل 11 اپریل 2017 17:13

ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2017ء):۔ سعودی عدالت میں ایک خاتون نے اپنے سعودی خاوند کے خلا ف وکلاء کمیٹی کو شکایت درج کروائی ہے جس نے اس کو طلاق مانگنے کے باعث آگ لگادی تھی۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وکلاء کمیٹی کو ایک انڈونیشیا کی خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس کے سعودی خاوند نے اس پر گیسولین چھرکا اور بعد ازاں اس کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

اس نے یہ سب اس لئے کیا کیونکہ اس کی بیوی نے اس سے طلاق مانگی تھی۔اس کا کہنا تھا جب یہ واقعہ ہوا تب وہ شراب کے نشے میں دھت تھا ۔ ان کی شادی کو 20 سال کا عرصہ گزرچکا ہے جب کہ ان کے دو بچے ہیں ۔ وکلاء کمیٹی نے ان کا مقدمہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس خاتون کا 15 فیصد جسم جھلس چکا ہے جس میں اس کا چہرہ ، ہاتھ ، آنکھیں ، کمر اور ہاتھ شامل ہیں ۔ تاہم وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔