آسٹریلیا میں ہر پانچواں شخص انتقامی پورن کا نشانہ بنتا ہے،سروے

سروے میں شامل4200 افرادسے معلوم ہوا خواتین اور مرد دونوں ہی یکساں طور پر انتقامی پورن کا شکار ہیں،رپورٹ

پیر 8 مئی 2017 12:31

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر پانچواں شخص 'انتقامی پورن' کا نشانہ بنتا ہے۔قومی سطح پر کیے جانے والے ایک سروے میں 4200 افراد کو شامل کیا گیا تھا جس میں یہ معلوم ہوا کہ خواتین اور مرد دونوں ہی یکساں طور پر 'انتقامی پورن' کا شکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں اس موضوع پر کیے جانے والے اس پہلے جامع سروے میں پایا گیا کہ انتقامی کارروائی کے مرتکبین میں مردوں کی شمولیت کے امکانات زیادہ ہو سکتے ہیں جبکہ خواتین کو حفاظت کے متعلق زیادہ خدشات تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس سروے کے نتائج میں یہ پایا گیا کہ 'انتقامی پورن' کے شکار لوگوں کی تعداد اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

آر ایم آئی ٹی اور موناش یونیورسٹی کے سروے میں حصہ لینے والے 20 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر ان کی جنسی نوعیت کی یا برہنہ تصویر کھینچی گئی۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 11 فیصد افراد کی تصاویر ان کی مرضی کے بغیر شیئر کی گئی جبکہ نو فیصد افراد کو یہ دھمکی دی گئی کہ ان کی تصویر کو سیئر کر دیا جائے گا۔

اقلیتی برادریوں بشمول دیسی اقلیتوں، معذوروں اور ہم جنس پرستوں کے انتقامی پورن کا شکار ہونے کے زیادہ خطرات ہیں۔تحقیق کرنے والوں نے تصاویر پر مبنی جنسی استحصال کو وفاقی سطح پر جرم قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ انھوں نے برطانیہ کی طرز پر اس بابت ایک ہیلپ لائن بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔اس سروے کے محققین کے سربراہ ڈاکٹر نکولا ہنری نے کہا کہ تصاویر پر مبنی ناجائز چیزیں ایک مسئلے کے طور پر اس قدر تیزی سے ابھری ہیں کہ ہمارے قانون اور پالیسیوں کو ناگزیر طور پر اس سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے،یہ صرف انتقامی پورن کی بات نہیں۔

لوگوں کو قابو میں کرنے، ان کا استحصال اور ان کی تذلیل کرنے کے لیے تصاویر کا استعمال ہو رہا ہے اور یہ بات صرف رشتوں کے تلخ ہو جانے کے دائرے سے باہر چلا جاتا ہے۔آسٹریلیا میں صرف وکٹوریا اور جنوبی آسٹریلیا ہی ایسے صوبے ہیں جہاں بغیر رضامندی کے تصاویر مشترک کرنے کے متعلق مخصوص قوانین ہیں۔