لاہور:ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسر و ملازمین کی 13 مئی سے 30 جون تک ہفتہ وار چھٹی ختم کردی

پیر 8 مئی 2017 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسر و ملازمین کی 13 مئی سے 30 جون تک ہفتہ وار چھٹی ختم کردی۔ ایف بی آر نے ہفتہ وار ایک چھٹی ختم کرنے کا سرکلر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تمام ریجنل ٹیکس دفاتر میں 13 مئی سے 30 جون تک تمام افسران اور ملازمین کی چھٹی ختم کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق ایف بی آر نے ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے احکامات تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 مئی سے 30 جون تک تمام افسران اور ملازمین کی چھٹی کی جائے تاکہ ٹیکس کے تمام ہدف اپنے وقت پر مکمل کیے جا سکیں۔ (وقاص)