وزیر اعظم نے خود کو عدلیہ کے سامنے پیش کیا ، احتساب کا نیا قانون لانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا ، چیئرمین نیب اپنی کارکردگی کا دفاع خود کریں گے ،وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک

پیر 8 مئی 2017 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو عدلیہ کے سامنے پیش کیا ، احتساب کا نیا قانون لانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا ، چیئرمین نیب اپنی کارکردگی کا دفاع خود کریں گے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ کرپشن کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا ۔

وزیر اعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو عدلیہ کے سامنے پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم سے متعلق کیس دو ماہ میں ختم ہو جائے گا تو پھر ہم احتساب کا نیا قانون پیش کرینگے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ احتساب کا نیا قانون لانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا ۔ چیئرمین نیب سے متعلق عدالتوں کا جو بھی موقف ہے اس پر وہ اپنی کارکردگی کا دفاع خود کرینگے ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :